حکومتی پالیسیوں سے پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ترین ملک بن چکا: برطانوی اخبار

  حکومتی پالیسیوں سے پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ترین ملک بن چکا: ...

  

لندن (آئی این پی) کاروبار میں آسانی کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جانے لگا، پاکستان کو سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ترین ملک قرار دے دیا گیا۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے پاکستان کو سرمایہ کاروں کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کے بعد پاکستان کے مجموعی آؤٹ لک میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ مختصر عرصے میں پاکستان میں معاشی پالیسیوں میں قابل ذکر بہتری ہوئی، کاروباری اور معاشی پالیسیوں میں نمایاں تبدیلیوں کے باعث پاکستان کا مجموعی آؤٹ لک بھی بہتر ہوا۔ اخبار کے مطابق نئی قیادت کے تحت پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں بھی بنیادی اصلاحات کی گئیں، جن کے ذریعے اسٹیٹ بینک کو جدید مرکزی بینک کے سانچے میں ڈھالا جا چکا ہے۔ سرمایہ کاروں کو پاکستان جیسی نئی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔

برطانوی اخبار

مزید :

صفحہ آخر -