کسانوں کو کھاد کی خریداری پر 37ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی: سید فخر امام

  کسانوں کو کھاد کی خریداری پر 37ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی: سید فخر امام

  

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ کھاد پر زرتلافی پیکج پر عمل درآمد کے طریقوں پر صوبوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔سید فخر امام نے زرعی مصنوعات کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کہا کہ زرعی پیکج کے تحت کسانوں کوکھاد پر زرتلافی دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں صوبوں اور کھاد کے مینوفیکچررز کے ساتھ 2 اجلاس ہوئے ہیں۔ہر صوبہ شفاف طریقہ کار بنائے جس کے ذریعے کسانوں کو کھادوں کی خریداری پر37 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔اس اجلاس کے دوران سید فخر امام نے وفاقی وزیر غلام سرور خان اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا کہ آم کی برآمد کیلئے نہایت مناسب فریٹ ریٹ رکھے گئے۔ آم کو زمینی راستہ سے ایران برآمد کرنے کیلئے ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلے سال 28 ہزار ٹن آم برآمد کیا گیا جبکہ اس سال ابھی تک 4 ہزار ٹن آم برآمد کیا گیا ہے۔برآمد کو اس سال زیادہ سے زیادہ بڑھایا جائیگا۔ ٹیوب ویل کو شمسی انرجی پر لے جایا جائیگا۔

سید فخر امام

مزید :

صفحہ آخر -