این ای ڈی یونیورسٹی میں ٹیکنالوجی پارک کے قیام کااعلان

  این ای ڈی یونیورسٹی میں ٹیکنالوجی پارک کے قیام کااعلان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں ٹیکنالوجی پارک کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی بجٹ میں تقریر میں کہا کہ حکومت سندھ این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں ٹیکنالوجی پارک بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔غیر رسمی کے تعلیم کے حوالے سے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت اسکولوں میں نہ پڑھنے والے 4ملین بچوں کو رسمی تعلیمی نظام میں لایا جائے گا۔ملیر ایکسپریس وے، ٹی پی ون پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ،کراچی میں اربن روڈز کے لئے اقدامات، دھابیجی اسپیشل اکنامک زون،اور این ای ڈی یونیورسٹی میں ٹیکنالوجی پارک کے پروجیکٹس،صوبے کے لئے خاطر خواہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کا باعث بنیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -