سندھ پولیس میں کورونا متاثرین کی تعداد 873ہوگئی

  سندھ پولیس میں کورونا متاثرین کی تعداد 873ہوگئی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس میں کورونا سے متاثر ہونے والے افسران و اہلکاروں کی تعداد 873ہوگئی ہے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران 95نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 8 پولیس اہلکاروں نے شہادت پائی۔شہید پولیس اہلکاروں کا تعلق کراچی رینج سے تھا۔زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد 627 ہے۔ 238 افسران اورجوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پرعزم اوربلندحوصلہ ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -