بھارت خطے میں جارحیت کا مسلسل ارتکاب کررہا ہے، عبدالرحمن سلفی
کراچی (پ ر)امیرجماعت غربا اہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں جارحیت وظلم کامسلسل ارتکاب کررہا ہے بھارتی حکومت ایک عرصہ سے کشمیریوں وبھارتی مسلمانو ں سے نسلی تعصب وامتیازی سلوک کررہی ہے حالیہ کشمیر میں خاص تبدیلیوں وشہریت کے امتیازی قوانین کے زریعے مسلمانوں کو نشانہ بنایاجارہاہے عالمی سطح پراقوام متحدہ، عالمی حقوق انسانی تنظیموں خصوصااو.آء.سی کی بھارت کے بڑھتے ہوے مظالم کیخلاف خاموشی لحمہ فکریہ ہے مولاناعبدالرحمن سلفی جماعت کے چیرمین سیاسی امورعلامہ ڈاکٹرعامرعبداللہ محمدی سے اہلحدیث مرکز میں گفتگو کرتے ہوے کہاحکومت بھارتی فوج کیجانب سے کشمیر میں حالیہ مظالم کیخلاف سفارتی سطح پر مہم چلاء جا? اورعالمی اداروں کو بھارتی مسلمانوں سے امتیازی سلوک سے آگا کرے انہوں نے کہا پوری قوم بھارتی مسلمانوں وکشمیر یوں پرمظالم پر بھارت کی مزمت کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ بھارت کو یہ مظالم کاحساب دینا ہوگا مولاناسلفی نے مزیدکہا بھارت میں نچلی زات کے ہندو بھی دہشت گرد انتہاپسند ہندوں کے ظلم کاشکار ہورہے ہیں بھارتی انتہاپسند حکومت انسانیت کے قتل کو اپنامشن سمجھتی ہے