ٹی 20ورلڈکپ: آئی سی سی فیصلہ میں تاخیر نہ کرے، وسیم اکرم

ٹی 20ورلڈکپ: آئی سی سی فیصلہ میں تاخیر نہ کرے، وسیم اکرم

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالہ سے جو بھی فیصلہ کرنا ہے جلد اس کا اعلان کرے کیونکہ تاخیر سے کھلاڑیوں اور شائقین میں تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کا اس حوالے سے اب تک دو اجلاس ہوچکے ہیں ان دونوں اجلاسوں میں اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اب ایک ما ہ بعد دوبارہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے کااعلان کیا گیا ہے مگر میرے خیال میں یہ ایک بہت بڑا ایونٹ ہے جس میں شریک ٹیموں نے بھرپور تیاری کے ساتھ اس میں شرکت کرنی ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس حوالے سے جو بھی فیصلہ ہو اس کا جلد اعلان کیا جائے انہوں نے کہا کہ میرے ذاتی خیال میں اس ایونٹ کا انعقاد شیڈول کے مطابق ہونا چاہئیے اور اس کے لئے کھلاڑیوں کو وائرس سے بچاؤ کے لئے نئے قوانین بنائے جائیں تاکہ کھیل کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے سابق کرکٹر نے کہا کہ میرے خیال میں اس ایونٹ کو آسٹریلیا سے کسی دوسرے ملک بھی شفٹ کرنا پڑے تو اس میں کوئی ہرج نہیں ہے آئی سی سی کو اس کے انعقاد کے لئے بھرپور کوشش کرنی چاہئیے انہوں نے مزید کہا کہ دورہ انگلینڈ پاکستان کے لئے بہت اہمیت کاحامل ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کریں گے ہمیشہ ہی دورہ انگلینڈ پاکستان کے لئے ایک چیلنج ہوتا ہے بورڈ نے ایک اچھی اور متوازن ٹیم کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ یونس خان اور مشتاق احمد کی تقرری سے قومی ٹیم مضبوط ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ کپتان بابراعظم اور اظہر علی کے لئے یہ دورہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور ان کو اچھی کپتانی کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -