افتخار حسین کی وفات پر نعیم اشرف اور صابر منان کا اظہار تعزیت
کراچی (پ ر)تحریک صوبہ ہزارہ حقیقی کے ڈپٹی کنوینر نعیم اشرف درانی نے اور ہزارہ نیشنل پارٹی کے چیئرمین صابر منان نے بزرگ سیاستدان سید مزمل شاہ اور احمد حسین شاہ سے تعزیت کرتے ہوئے سید افتخار حسین شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارِکیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم سید افتخار حسین شاہ ایک عظیم شخصیت تھے اور انکی کاغان کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا نعیم درانی نے کہا کہ مرحوم افتخار شاہ کی بے وقت وفات سے کاغان یو سی کو بڑا نقصان ہوا، وہ دیانت اور خدمت کی علامت تھے۔ نعیم درانی نے کہا کہ مرحوم افتخار شاہ کا جیسا ظاہر خوبصورت تھا ویسے باطن بھی خوبصورت تھا، وہ سیاست مین تھے لیکن سیاست نہیں کی بلکہ ہمیشہ خدمت کی، اللہ تعالی اس عظیم انسان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے