کالعدم لشکرطیبہ کو فنڈنگ، چارمجرموں کو ایک سال قید اور 20ہزار جرمانہ

کالعدم لشکرطیبہ کو فنڈنگ، چارمجرموں کو ایک سال قید اور 20ہزار جرمانہ

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آباد خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم لشکرطیبہ کو فنڈنگ کرنے والے چارملزمان کو جرم ثابت ہونے پر فی کس ایک سال قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے اور جرمانے کی عد م ادائیگی پر چاروں ملزموں کو مزید ایک ایک ماہ قید بامشقت بھگتنا ہوگی۔سی ٹی ڈی فیصل آباد نے مجرموں اویس، عظمت اللہ، افضل اور بنیامین کو کالعدم تنظیم کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے فنڈز فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر جماعت الد عوۃ کے ارکان چار ملزموں کو سزاسنائی۔

جرمانہ

مزید :

صفحہ آخر -