کراچی، فائرنگ اور حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

  کراچی، فائرنگ اور حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔بلدیہ ٹاؤن نمبر 2 میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت 27 سالہ زوہیب کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ بلدیہ ٹاؤن میں ہی سجن گوٹھ کے قریب بجلی کے کھمبے پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے28 سالہ فیضان جاں بحق ہوگیا۔اس کے علاوہ نیوکراچی یارو گوٹھ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان فیضان زخمی ہوگیا۔دوسری جانب نارتھ ناظم آباد، بورڈ آفس کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر40 سالہ عمیر زخمی ہوگیا۔

مزید :

صفحہ آخر -