جنوبی افریقہ نے تھری ٹیم کرکٹ فارمیٹ متعارف کرادیا

جنوبی افریقہ نے تھری ٹیم کرکٹ فارمیٹ متعارف کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی، سپرسکسز، ڈبل وکٹ، دی ہنڈرڈ اور ٹی ٹین کے بعد کرکٹ میں ایک اور فارمیٹ کا اضافہ ہوگیا۔کرکٹ جنوبی افریقا نے تھری ٹی سی فارمیٹ، یعنی تھری ٹیم کرکٹ فارمیٹ متعارف کرادیا ہے جس میں ایک میچ دو کے بجائے تین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، ہر ٹیم آٹھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔کرکٹ ساؤتھ افریقا کے مطابق، پہلا تھری ٹی سی میچ 27 جون کو ہوگا جس میں اے بی ڈی ویلیئرز، رباڈا اور کوئنٹن ڈی کاک مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ میچ میں جنوبی افریقا کے 24 کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے۔ میچ مجموعی طور پر 36 اوورز کا ہوگا جس میں اٹھارہ اوورز پہلے ہاف میں اور باقی اٹھارہ دوسرے ہاف میں ہوں گے۔میچ مجموعی طور پر 36 اوورز کا ہوگا جس میں اٹھارہ اوورز پہلے ہاف میں اور باقی اٹھارہ دوسرے ہاف میں ہوں گیہر ٹیم ا?ٹھ، ا?ٹھ پلیئرز پر مشتمل ہوگی اور 12 اوورز کی بیٹنگ کرے گی۔ بارہ اوورز میں سے 6 اوورز پہلے ہاف میں ایک ٹیم کیخلاف اور باقی چھ اوورز دوسرے ہاف میں اگلی ٹیم کیخلاف ہوں گے۔ اس دوران اگر سات وکٹیں گرگئیں تو آٹھواں کھلاڑی تنہا بیٹنگ کرے گا لیکن وہ صرف چوکے، چھکے یا ڈبل میں رنز بنانے کا اہل ہوگا۔میچ میں شریک ٹیمیں تین پوزیشن میں ہوں گی بیٹنگ سائیڈ، بولنگ سائیڈ اور ڈگ ا?ؤٹ سائیڈ۔ پہلے ہاف میں ان پوزیشن کیلئے قرعہ اندازی ہوگی جب کہ دوسرے ہاف میں بیٹنگ آرڈر پہلے ہاف میں زیادہ رنز بنانے والی ٹیموں کے حساب سے ہوگا۔