سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی مثبت ثابت ہوگی، انضمام

  سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی مثبت ثابت ہوگی، انضمام

  

کراچی(یواین پی)سابق قومی کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کا پاکستانی ٹیم میں کم بیک دو دھاری تلوار ثابت ہوگا لیکن ٹیم انتظامیہ انگلینڈ ٹور کے دوران ڈریسنگ روم کے ماحول پر متوجہ رہے۔اپنے یوٹیوب چینل پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم انتظامیہ نے سرفراز احمد کو اعتماد دیا تو اس کا فائدہ قومی ٹیم کو ہوگا کیونکہ بابر اعظم نئے کپتان ہیں جبکہ اظہرعلی کو بھی سرفراز احمد جیسا تجربہ حاصل نہیں اور وکٹ کیپر بیٹسمین کے مشورے دونوں کیلئے رہنمائی کا کام کریں گے تاہم سرفراز احمد کو اعتماد سے محروم رکھا گیا تو پھر ڈریسنگ روم میں اضطراب بھی پیدا ہو سکتا ہے۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور اظہرعلی سمیت جو کھلاڑی سرفراز احمد کے ماتحت اپنی کرکٹ کھیلے وہ انگلش سیریز میں دباؤ کا شکار رہیں گے لہٰذا ٹیم انتظامیہ کو ڈریسنگ روم کے ماحول پر نظر رکھنے کی ضرورت ہوگی۔سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ پی سی بی سرفراز احمد کو یا تو سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹگری دیتا ورنہ دوسری صورت میں انہیں زیر معاہدہ رکھنے کی ضرورت ہی نہیں تھی جبکہ سرفراز احمد کو اپنے وقار کا خیال کرتے ہوئے خود ہی سینٹرل کنٹریکٹ سے انکار کردینا چاہئے تھا۔

کیونکہ اگر پی سی بی نے ان کی تنزلی کرتے ہوئے نہیں سوچا تو وکٹ کیپر پہلے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے اور پھر بورڈ سے مطالبہ کرتے کہ انہیں مقام کے اعتبار سے معاہدہ دیا جائے۔

  

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -