احتیاطی تدابیر کیساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جائیں، کائنات امتیاز

احتیاطی تدابیر کیساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جائیں، کائنات امتیاز

  

لاہور(افضل افتخار) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز نے کہا ہے کہ حکومت کو اب دیر کئے بغیر ملک میں کھیلوں کی سر گرمیوں کے لئے پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے وباء کی وجہ سے کھیلوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے اس لئے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ وباء کے ساتھ ساتھ ہی اب احتیاطی تدابیر اختیار کرکے کھیلوں کی سر گرمیوں کا ملک میں آغاز کیا جائے انہوں نے کہا کہ جب ملک میں سب کچھ ایس اوپیز کے تحت ہورہا ہے تو کھیلوں کے لئے اس حوالے سے قوانین متعارف کروا کر اس کا آغاز کیا جائے تاکہ کھیلو ں اور کھلاڑیوں کومزید نقصان نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ خوش آئند ہے امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس مشکل دورہ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی اور کامیابی حاصل کرے گی کہا کہ ویمن ٹیم کی جانب سے کھیلنا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔

اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کروں اور ٹیم کی جیت میں

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -