سپورٹس تنظیموں کا طارق عزیز کی وفات پر اظہار تعزیت

سپورٹس تنظیموں کا طارق عزیز کی وفات پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی، سیکرٹری جنرل محمد ظفر، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں، سیکرٹری جنرل سیّد گوہر رضا، پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم رانا، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر عدنان احمد ملک، اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر احمد، اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سیّد شرافت حسین بخاری، اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجازالحق، قومی کراٹے ٹیم کوچ شاہ محمد شان نے سابق رکن قومی اسمبلی، نامور ادیب، شاعر و ٹی وی اینکر پرسن طارق عزیز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔
ور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں طارق عزیز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ طارق عزیز کے انتقال سے ملک نامور ادیب، شاعر اور اینکر پرسن سے محروم ہو گیا ہے۔ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔