صدر سینٹرل گورننگ کمیٹی انصاف منیارٹی ونگ جارج کلیمنٹ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

صدر سینٹرل گورننگ کمیٹی انصاف منیارٹی ونگ جارج کلیمنٹ حرکت قلب بند ہونے سے ...

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)صدر سینٹرل گورننگ کمیٹی انصاف منیارٹی ونگ و سابق ایم این اے جارج کلیمنٹ حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے۔ جارج کلیمنٹ چند روز قبل اسلام آباد سے فیصل آباد آتے ہوئے گاڑی کے حادثہ میں زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز بلڈ پریشربڑھ جانے کے باعث دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہو ا۔ جارج کلیمنٹ سابق پارلیمانی سیکرٹری وزرات خارجہ اور سابق ایم این اے بھی رہ چکے ہیں، ان کے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹے او ر تین بیٹیاں شامل ہیں۔آنجہانی جارج کلیمنٹ مذہبی سکالر ہونے کے ساتھ ساتھ سات زبانوں کے ماہر بھی تھے۔

انتقال

مزید :

صفحہ آخر -