اضافی ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ، بجٹ کے بعد ریلوے، میں ”جھاڑو پھیرنے کا فیصلہ، اڈیشنل جنرل منیجر ز سرگر م

اضافی ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ، بجٹ کے بعد ریلوے، میں ”جھاڑو پھیرنے کا فیصلہ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے انتظامیہ نے تمام شعبوں کے اضافی ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ کا فیصلہ کرلیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق سیکرٹری ریلوے کی ہدایات پر تمام شعبہ جات میں موجود افسران و ملازمین کی اضافی تعداد کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ کے حوالے سے ایڈیشنل جنرل مینجرز نے ماتحت شعبہ جات کو مراسلہ جاری کر دیا.سپریم کورٹ کی ہدایات پر ریلوے حکام نے ملازمین میں کمی کا فیصلہ کر لیا، ایڈیشنل جنرل مینجر ریلوے نے مختلف شعبہ جات کی کمیٹیاں بنا دیں۔ایڈیشنل جنرل منیجرکی طرف سے تمام ڈویڑنوں کوجاری مراسلہ کے متن کے مطابق کمیٹیوں کو تمام شعبہ جات میں موجود افسران و ملازمین کی تعداد کا جائزہ لینے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیاہے۔کمیٹیاں مختلف شعبہ جات میں ملازمین کی تعداداورکام کی نوعیت کا جائزہ لینے کے بعد سفاشات پیش کریں گی۔واضح رہے ریلوے کے تمام شعبہ جات میں 15فیصد تک ملازمین کی تعداد میں کمی کی جائے گی، پہلے مرحلے میں سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، سگنلنگ اینڈ ٹیلی کام، آئی ٹی اور الیکٹریکل برانچ پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔کمیٹیاں 7روز کے اندر ملازمین کی تعداداورکام کی نوعیت وضرورت کاجائزہ لینے کے بعد رپورٹ ایڈیشنل جنرل مینجر کو ارسال کریں گی۔
ریلوے