کوٹے میں ہیرا پھیری، معذور افراد کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ

  کوٹے میں ہیرا پھیری، معذور افراد کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ

  

ملتان(سٹی رپورٹر)موجودہ حکومت کی جانب سے دئیے جانے والے کوٹہ پر عمل درآمد نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب کے باہر معذور افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین میں نجم الحسن بھٹی، محمد عقیل، محمد سلیم، محمد جاوید، ادریس، غلام عباس شریک تھے،مظاہرین نے بتایا کہ موجود ہ حکومت کی پالیسیاں سپیشل پرسن کے لئے وبال جان ثابت ہورہی ہیں اور حکومت نے کہا تھا کہ سرکاری کوٹہ میں معذور افراد کو ہمہ وقت ساتھ لیکر چلے گے، اور نوکریوں میں بھی ان کا حق دلوائے گے، جوحکومت کے سب دعوے د ھرے کے دھرے رہ گئے، اور ہمیں بے یارو مدد گار کس کے آسرے پر چھوڑ دیا،ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہے کہ فل فور معذور افراد کے بارے میں سوچا جائے اور ہمیں ہمارا حق دلانے میں موثر اقدام کرکے ریلیف دیا جائے ورنہ کچہری چوک پر دھرنا دیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں کے اوپر عائد ہوگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -