حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم بجٹ کو گڈگورننس کاتڑکا لگاکر زیادہ فائدہ مند بنائیں گے، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

  حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم بجٹ کو گڈگورننس کاتڑکا لگاکر زیادہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں اس سے بہتر وفاقی اور صوبائی بجٹ پیش کرنا ممکن نہ تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی کفایت شعاری تنخواہ دار طبقہ کی قربانی، پسماندہ غریب طبقہ کی دلجوئی و حقیقی امداد، کاروبار اور صنعتوں کے فروغ کی سنجیدہ کوشش زیادہ سے زیادہ ٹیکس ریلیف اور روزگار بڑھانے کے مواقع اور عوام کو ہنر مند بنانے کا عزم، زراعت پر خصوصی نظر، جنگلات اور موسمی تبدیلیوں پر گہری نگاہ، کورونا اور ٹڈی دل مرکز فکر و نظر، صحت اور تعلیم پر مکمل فوکس، معیثت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اولین ترجیح ہیں اس بار وفاقی اور صوبائی بجٹ برائے پنجاب کے خصوصی نکات انشاء اللہ پی ٹی آئی حکومت اس عمدہ بجٹ کو گڈ گورننس کا تڑکا لگا کر عوام کے لیے زیادہ فائدہ مند بنائیں گے۔
نجیب کھوسہ