سید یوسف رضاگیلانی سے نوازشریف شہبازشریف، مولانا فضل الرحمن سراج الحق، احسن اقبال، شجاع پاشا کاٹیلی فونک رابطہ، جلد صحت یابی کیلئے دعائیں

  سید یوسف رضاگیلانی سے نوازشریف شہبازشریف، مولانا فضل الرحمن سراج الحق، ...

  

ملتان (نما ئندہ خصو صی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین و سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی جو کہ گزشتہ دنوں کورونا جیسے مرض میں مبتلا ہو گئے تھے مسلم لیگ ن کے سربراہ و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف، جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے مرکزی امیر و سینیٹر سراج الحق، مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال اور آئی ایس آئی کے سابقہ سربراہ جنرل شجاع پاشا نے ٹیلفون کر کے سید یوسف رضا گیلانی کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی اور دعا کی کہ اللہ پاک آپ کو بہت جلد صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائے تاکہ معمولات زندگی پہلے کی طرح آپ چلا سکیں۔

دعائیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -