کوٹ چھٹہ:6ڈاکٹرز سمیت 8 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

  کوٹ چھٹہ:6ڈاکٹرز سمیت 8 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ چھٹہ (نامہ نگار) کرونا وائرس کی کوٹ چھٹہ میں انٹری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 6 سپیشلسٹ ڈاکٹروں سمیت 8 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق تحصیل کوٹ چھٹہ میں کہیں بھی حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آ رھا کوٹ چھٹہ کی مصروف ترین عوامی مارکیٹ سمیت متعدد مارکیٹوں میں سینیٹائزر اور ماسک کا استعمال نہیں کیا جا رہا شہریوں میں خوف و حراس. تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ چھٹہ میں کرونا وائرس کی انٹری انتظامیہ کے مطابق 6 سپیشلسٹ ڈاکٹروں. ڈاکٹر طلحہ ڈاکٹر فرخ ڈاکٹر کامران ڈاکٹر خالد بھٹہ ڈاکٹر حسیب ڈاکٹر گل حسن اور درجہ چہارم کے 2 ملازم پرواز شاہ اور احتشام سمیت 8 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہسپتال ذرائع کے مطابق کچھ ڈاکٹروں نے گھروں میں خود کو آئسولیٹ کر دیا جبکہ کچھ ڈاکٹروں کو ڈی ایچ کیو ڈی جی منتقل کر دیا گیا اس موقع پر کوٹچھٹہ کے شہریوں محمد احسن عنصر خادم حسین فاروق اعظم شاھد خان ابراہیم و دیگر کا کہنا تھا کہ کوٹ چھٹہ میں کہیں بھی حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آ رہا کوٹچھٹہ کی عوامی مارکیٹ جھوک روڈ چوٹی روڈ مندر والی گلی سمیت تحصیل بھرکی مارکیٹوں مانہ احمدانی نوتک محمید چوٹی زیریں جھوک اترا کی متعدد مارکیٹوں میں سینیٹائزر اور ماسک کا استعمال نہیں کیا جا رہا شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا شہریوں کا کہنا تھا جن مارکیٹوں میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ان مارکیٹوں کو سیل کر کے کاروائی عمل میں لائی جائے۔
سیل