وہاڑی:ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ کیخلاف اہل علاقے کامظاہرہ، نعرے بازی

      وہاڑی:ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ کیخلاف اہل علاقے کامظاہرہ، نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) ایم پی اے پی پی 232 اعجاز سلطان بندیشہ کے خلاف اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تفصیل کے مطابق وہاڑی کے صوبائی ممبر اسمبلی حلقہ پی پی 232 اعجاز سلطان بندیشہ کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر نواحی گاؤں 481ای بی کے رہائشیوں نیاحتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ غیر قانونی کاموں میں ملوث ہیں مظاہرین نے کہا کہ نمبردار،کونسلرز اور اہل علاقہ نے متعدد بار انتظامیہ اور دیگر افسران کو آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی رابطہ کرنے پر ایم پی اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا کہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں یہ لوگ محکمہ مال کی اراضی پرٹاورلگاکر قابض تھے گاؤں کی فلاح کے لئے وہاں واٹرفلٹریشن پلانٹ منظور ہوا جس کی انسٹالیشن کے لئے پیبلک ہیلتھ کے ٹیم گاؤں پہچی تو یہ لوگ ان کے گلے پڑ گئے جس پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں محکمہ مال کی ٹیم نے 32/34کی کاروائی کرتے ہوئے قبضہ واگزار کرواکے سرکاری اراضی کو مقامی نمبردار کی سپردداری دے دیا۔
نعرے بازی