والدہ کے انتقال کے بعد 2 بار خودکشی کا ارادہ کیا، نازش

والدہ کے انتقال کے بعد 2 بار خودکشی کا ارادہ کیا، نازش

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنی زندگی کے تلخ لمحات سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے والدہ کے انتقال کے بعد 2 بار خودکشی کرنے کا ارادہ کیا تھا۔نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ والدہ کے انتقال کے بعد ناامید ہوگئی تھیں، کسی سے بات کرنے سے قاصر تھیں اور سب کچھ ان کے لیے بے معنی تھا۔نازش جہانگیر نے بتایا کہ وہ دس برس سے ڈپریشن میں مبتلا تھیں اور پھر اپنے لیے خود ہی کھڑی ہوئیں اور ان لوگوں کو توجہ کا مرکز بنایا جن کے ساتھ اس طرح کے واقعات پیش آچکے تھے جس کے بعد مایوسیوں کا پتا لگا اور پھر مجھے اس بیماری سے نکلنے میں بہت زیادہ مدد ملی۔انہوں نے کہا کہ میں سب کے لیے دعا کرتی ہوں اتنے مضبوط ہوں کہ بیماری کے بارے میں بات کریں اور اس سے لڑیں۔

، آپ کی زندگی میں ایسا وقت بھی آتا ہے جب آپ کسی سے بات کرنا مناسب نہیں سمجھتے، آپ کسی کی بات بھی سننا نہیں چاہتے اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کو اپنے دل کی بات کرنا ہوتی ہے اور اپنے اندر رہنے والی افسردگی کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -