مظفرگڑھ اکاؤنٹس آفس: ترقی نہ ملنے پر ملازم کاعدالت سے رجوع

  مظفرگڑھ اکاؤنٹس آفس: ترقی نہ ملنے پر ملازم کاعدالت سے رجوع

  

ملتان ( خصو صی رپورٹر  ) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے اکاؤنٹ آفس مظفرگڑھ میں تعینات ملازم کو بطور اسسٹنٹ اکاؤنٹس(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

آفس ترقی نہ دینے کے خلاف درخواست پر اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو ایک ماہ کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں مظفرگڑھ اکاؤنٹس آفس کے ملازم محمد طاہر خان نے ایڈووکیٹ محمد عامر خان بھٹہ کے توسط سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ 15 سال کی سروس کر چکا ہے اور بطور اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر تعینات ہونے کے لیے کورس مکمل کیا جس کا اسے الاؤنس بھی مل رہا ہے لیکن اسے بطور اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر ترقی نہیں دی گئی جس پر اکاؤنٹ جنرل پنجاب کے ذریع کنٹرولر جنرل اسلام آباد کو ترقی دینے کی درخواست دی گئی جس پر 30 مارچ سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا اس لیے مجبوراً فاضل عدالت سے رجوع کرنا پڑا ہے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ متعلقہ حکام کو ترقی دینے کا حکم دیا جائے تاہم عدالت عالیہ نے متعلقہ حکام کو 30 روز کے اندر درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

درخواستیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -