اداکاری اورمیزبانی کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا، فضا علی

اداکاری اورمیزبانی کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا، فضا علی

  

لاہور(فلم رپورٹر)فضا علی نے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ میزبانی کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے، کامیاب میزبان وہی ہے جسے اپنے پروگرام میں آنے والے مہمان کی زندگی کے بارے میں آگاہی ہو۔ فضا علی نے کہا کہ نجی ٹی وی شو پر پیش کئے جانے والے شوکوجس قدر پذیرائی مل رہی ہے اس کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ مختلف نجی ٹی وی چینلز مزاحیہ شوزپیش کر رہے ہیں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے شومیں کچھ منفرد ہو اور ساری ٹیم کی محنت کی وجہ سے ہم اس میں کامیاب جارہے ہیں۔ فضا علی نے کہا کہ مختلف پراجیکٹس میں اداکاری بھی کر رہی ہوں۔

اورمیں نے اپنے کیرئر کو کامیاب بنانے کے لئے اس میں توازن رکھاہوا ہے۔

مزید :

کلچر -