طارق عزیز کی پاکستان کیلئے خدمات قابل تعریف،ثمن رائے

طارق عزیز کی پاکستان کیلئے خدمات قابل تعریف،ثمن رائے

  

لاہور(فلم رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹرلاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے کا نامورآرٹسٹ،معروف کمپیئربزم طارق عزیز کے میزبان طارق عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ طارق عزیر ایک آئیکون اور ٹی وی گیم شو کے بانی تھے،الحمرا ان کے شو نیلام گھر (بزم طارق عزیز)کی گزشتہ کئی برسوں سے میزبانی کر رہا تھا،وہ نوجوان نسل کے لئے حوصلہ کی علامت تھے، ہمیشہ اپنی اقدار کے فروغ میں مصروف عمل رہے، وہ دنیا میں پاکستان کی پہچان تھے، فن کے شعبے میں گرانقدر خدمات سر انجام دی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے نے مزید کہا کہ الحمرا ہالزان کی آواز سے پاکستان زندہ باد کی نعروں سے کئی دہائیوں تک گونجتے رہے،انھوں نے اپنے کام کے ذریعے کئی رجحان متعارف کروائے،وہ ایک ادارہ کی حیثیت رکھتے تھے،الحمرا سے ان کا رشتہ بہت مضبوط تھا۔

،آج ہم ایک مثبت اور اعلیٰ ظرف انسان سے محروم ہوگئے،طارق عزیر کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا ء صدیوں پورا نہیں ہو سکے گا،اللہ تعالیٰ طارق عزیز کو اپنے ہاں اعلیٰ مقام دے، ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

کلچر -