انڈسٹریل اسٹیٹ، جگہ جگہ گڑھے، زونل آفس یوٹیلیٹی سٹور سے پی سی ہوٹل تک سڑک کا حشر نشر

        انڈسٹریل اسٹیٹ، جگہ جگہ گڑھے، زونل آفس یوٹیلیٹی سٹور سے پی سی ہوٹل تک ...

  

ملتان (نما ئندہ خصو صی) یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن زونل آفس انڈسٹریل اسٹیٹ سے لے کرپی سی ہوٹل تک ٹوٹی پھوٹی سوئی گیس روڈ شہریوں کے لئے وبال جان بن گئی ہے۔ایک سال قبل پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے سیوریج لائن ڈالنے کے لئے روڈکواکھاڑدیاتھاجس کے بعدآج تک روڈدوبارہ تعمیرنہ ہوسکی ہے۔بتایاجاتاہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹ،نادرآبادپھاٹک شیرشاہ روڈکوپی سی ہوٹل عسکری بائی پاس سے ملانے والی اس معروف روڈپردن رات ٹریفک رواں دواں رہتی ہے تاہم اس روڈکاکوئی پرسان حال نہیں روڈٹوٹ پھوٹ کاشکارہونے کی وجہ سے آئے روزحادثات معمول بنے ہبوئے ہیں جبکہ ایک سال قبل ڈالے جانے والے سیوریج لائن کے مین ہولزکے ڈھکن بھی غائب ہوگئے ہیں۔واساحکام کواہل علاقہ کی طرف سے متعددبارمین ہولزکے دھکن غائب ہونے کی بابت آگاہ کیاگیاہے لیکن واساحکام اس طرف توجہ دینے کوتیارنہیں رات کے اندھیرے میں کھلے مین ہولزسے متعددحادثات رونماہوچکے ہیں۔روڈاورسیوریج صورت حال بارے مکینوں کاکہناہے کہ ممبرقومی اسمبلی احمدحسن ڈیہراورممبرصوبائی اسمبلی سلیم لابرالیکشن کے بعداپنے حلقہ میں نظرنہیں آئے اس لئے50ہزارسے زائدنفوس پرمشتمل موضع جنگل بھیڑہ کاکوئی پرسان حال نہیں۔اہل علاقہ نے واساحکام سے مین ہولزکے ڈھکن رکھنے جبکہ ضلعی انتظامیہ سے روڈکی تعمیرکامطالبہ کیاہے تاکہ شہری سکھ کاسانس لے سکیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -