آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں اضافہ خوش آئند ہے، گلوکارہ شاہدہ منی

آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں اضافہ خوش آئند ہے، گلوکارہ شاہدہ منی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیا پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے پرائم منسٹر آف پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ پچیس کروڑ سے بڑھاکر ایک ارب روپے کرنا خوش آئند بات ہے کلچر کے فروغ کے ساتھ فنکاروں کے لئے خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا فنکاروں کے ساتھ ساتھ ہمیں شاعر، میوزیشین، تکنیک کاروں، بلکہ پس پردہ تمام افراد جن کی وجہ سے ایک فنکار اپنے فن میں نکھار پیدا کرتا ہے انہیں بھی یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔
مزید شاہدہ منی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ وہ ملک ترقی کرتے ہیں جو اپنی ثقافت کے فروغ کیلئے کام کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -