ایم پی اے حاجی نشاط خان ڈاھا کے بھائی آفتاب احمد خان انتقال کرگئے، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات کی شرکت، کل قل خوانی

ایم پی اے حاجی نشاط خان ڈاھا کے بھائی آفتاب احمد خان انتقال کرگئے، نماز ...

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان +نامہ نگار) ممبر پنجاب اسمبلی حاجی نشاط احمدخان ڈاہا کے بھائی ممتاز سماجی شخصیت حاجی آفتاب احمد خان ڈاہا(بھٹہ ہزارے خان والے) انتقال کر گئے۔یا د رہے کہ گزشتہ روز ان کا بڑا(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

بیٹا سلمان آفتاب خان ڈاہا انتقال کر گیا تھا۔ضلعی انتظامیہ کے افسران،عوامی سماجی تجارتی حلقوں او ر معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے ایم پی اے حاجی نشاط احمد خان ڈاہا سے ان کے بھائی اور بھتجے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔مرحوم کی نماز جنازہ نشاط کاٹن فیکٹری چاہ نیازی والا میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں وکلاء،سیاسی و سماجی شخصیات،تاجروں،صحافیوں اور معززین علاقہ کی بڑٰ تعداد نے شرکت کی مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیاجبکہایم پی اے نشاط احمد خان ڈاھا کے بھائی حاجی آفتاب احمد خان ڈاھا کی روح کے الصیال ثواب کے لیے قل خوانی 19جون بروز جمعتہ المبارک صبح نشاط کاٹن فیکٹر ی میں ہوگی قرآن خوا نی کے بعد اجتماعی دعا ٹھیک 9بجے صبح ہوگی۔

قل خوانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -