قربانی کابکرا کیوں بنایا؟ سرکاری ملازمین مشتعل، احتجاجی مظاہرے شروع

قربانی کابکرا کیوں بنایا؟ سرکاری ملازمین مشتعل، احتجاجی مظاہرے شروع

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)پورے ملک کی طرح محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ آفس ملتان میں مرکزی صدر ایپکا پاکستان بنارس خان جدون۔مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان خالد جاوید سنگھیڑا۔صوبائی صدر ایپکا پاکستان ظفرعلی خان۔صوبائی جنرل سیکرٹری ایپکا طاہر شاہ کے مطابق بجٹ کے خلاف ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان خالد جاوید سنگھیڑا۔سینئر نائب صدر ایپکا پاکستان مختیار حسین راٹھور۔چیئرمین ایپکا ملتان عالم شیر اعوان نے کی۔احتجاج میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ صدر محمد وسیم خان بلوچ اور جنرل سیکرٹری غلام قاسم بھٹہ۔سینئر نائب صدر ندیم عباس۔فنانس سیکرٹری محمد سلیم جملہ ملازمین نے شرکت کی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان خالد جاوید سنگھیڑانے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین نے پہلے بھی قربانی دی ہے اور کرونا فنڈ میں بہت بڑی رقم دی ہے لیکن انتہائی افسوس کہ پچھلی حکومتوں کے دل میں ملازمین کا درد تھا انہوں نے 50% تنخواہیں بڑھی۔اور ٹائم سکیل اور سکیل اپ گریڈ کے تحفے دئے۔لیکن اس حکومت نے کچھ نہ دے کر ریکارڈ قائم کیا ملازمین جب نکلے گے تو الٹے ہاتھوں سے دعا کرے گے۔تو بھر یہ حکومت نہیں رہے گی۔اس سے پہلے کہ وہ وقت آئے ہمارے مطالبات پورے کئے جائے۔ اور چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کیا جائے۔

مظاہرے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -