وہاڑی کی ڈی ایس پی کو گریڈ 18میں ترقی نہ دینے پر آئی جی پنجاب کو ایک ماہ میں درخواست پرفیصلہ کرنے کاحکم

  وہاڑی کی ڈی ایس پی کو گریڈ 18میں ترقی نہ دینے پر آئی جی پنجاب کو ایک ماہ میں ...

  

ملتان ( خصو صی رپورٹر  ) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے جامعہ زکریا انتظامیہ کی جانب سے(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود الیکشن کرانے اور گیلانی لاء کالج کی عمارت کو مسخ کرنے سے متعلق درخواست پر تمام متعلقہ افراد کو 23 جون کے لیے طلب کر لیا ہے۔فاضل عدالت میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ملازمین کے حالیہ الیکشن سے متعلق گیلانی لاء کالج کے ایک سابق طالب علم محمد نقی نے رانا اظہر اقبال ایڈووکیٹ اور چوہدری احمد شیر جٹ ایڈووکیٹ کے ذریعے ملازمین کے الیکشن کے غیر قانونی اجتماع اور گیلانی لاء کالج کی تاریخی عمارت کو مسخ کرنے کے عمل کو چیلنج کیا تھا۔ جس کی ابتدائی سماعت گزشتہ روز ہوئی جس پر عدالت عالیہ نے وائس چانسلر، رجسٹرار اور باقی تمام انتظامیہ سے تحریری جواب بھی طلب کر لیا ہے۔یاد رہے کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے بہت سے ججز اس کالج سے کسی نہ کسی طرح وابستہ رہ چکے ہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں گیلانی لاء کالج کی تاریخی عمارت کو رجسٹرار یونیورسٹی نے ملازمین کے الیکشن کا مرکز بنا دیا تھا۔ لاء کالج کی انتظامیہ بھی بے بس ہو گئی۔ لاء کالج کے سابقین نے یہ فیصلہ کیا کہ کسی بھی صورت ادارے کے تشخص کو تباہ نہیں ہونے دیں گے اور اسکے لیے جس کسی فورم پر بھی جانا پڑا وہ جائیں گے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -