زکریا یونیورسٹی: ٹیکسٹائل میں ایم فل و پی ایچ ڈی داخلوں کافیصلہ

زکریا یونیورسٹی: ٹیکسٹائل میں ایم فل و پی ایچ ڈی داخلوں کافیصلہ

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے یونیورسٹی کالج آ ف ٹیکسٹائل انجیرنگ اور انڈسٹری کے درمیان الحاق کے سلسلہ میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صنعت، تجارت اور ٹیکنالوجی کو یونیورسٹی تدریس اور تحقیق کے قریب لانا بے حد ضروری ہے. ان کے مابین ٹیکنالوجی کی مدد سے روابط کو مستحکم کیاجائے. انڈسٹری کو بھی یونیورسٹی کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا. انہو ں نے کہاکہ ہم نے(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

اس کالج کے نصاب اور یہاں کے تربیتی پروگرام اور دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لے کر اسے فعال ادارہ بنانا چاہتے ہیں. انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل کالج زکریایونیورسٹی اور ملتان کے چیمبر آف کامرس ملتان کے بزنس مین برآمد کنندگان کے مابین تعاون کی ایک عملی مثال ہے.وائس چانسلر نے کہا کہ اگر ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا جائزہ لیاجائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ ان ملکوں نے تعلیم کو اولین ترجیح بنایا. اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان، پرنسپل ٹیکسٹائل کالج ڈاکٹر گلزار احمد، نامور صنعت کار عاصم شاہ، تنویر احمد، خواجہ محمد فاضل و دیگر نے شرکت کی. ملتان کے ممتاز صنعتکاروں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے صنعت کار ایک جذبے کے ساتھ ٹیکسٹائل کالج سے بھرپور تعاون کے لیے تیار ہیں. اجلاس میں نئے تعلیمی پروگرامز یونیورسٹی اور انڈسٹری کا الحاق اور دیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی.پرنسپل ٹیکسٹائل کالج ڈاکٹر گلزار احمد نے وائس چانسلر اور بورڈ آف گورنرز کے ممبرز کے کالج کے معاملات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی خصوصی ہدایت پر اس سال ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلے بھی کئے جائیں گے اور ٹیکسٹائل ٹیسٹنگ کی سہولیات انڈسٹری کو مہیا کی جارہی ہیں. انڈسٹری کو نئی ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لیے بھی سیٹ اپ بنایا جارہا ہے.پرنسپل نے کہاکہ یہاں پر ریسرچ کی سہولتیں اور بہترین ماحول میسر ہے.

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -