میلسی میں یونیورسٹی کیمپس کیلئے پیپرورک مکمل، بیرسٹر اورنگزیب کھچی

  میلسی میں یونیورسٹی کیمپس کیلئے پیپرورک مکمل، بیرسٹر اورنگزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماء اور ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ میلسی میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے سلسلے میں تمام پیپر ورک مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی میلسی کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے میلسی میں بھی یونیورسٹی کیمپس میسر ہو گا جبکہ ریلوے اراضی پر کمرشل مارکیٹ اور گرین بیلٹس کا منصوبہ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور اس حوالے سے عدالت میں زیر سماعت کیس کا فیصلہ محکمہ ریلوے کے حق میں ہو چکا ہے جلد ہی اس سلسلے (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
میں شہریوں کو خوشخبری ملے گی انہوں نے کہا کہ ماضی میں میلسی شہر کے جن علاقوں کو جان بوجھ کر سوئی گیس کی سہولت سے محروم رکھا گیا ان علاقوں کیلئے پہلے فیز کے فنڈز محکمہ کو موصول ہو چکے ہیں اور جلد ہی محلہ حافظ آباد، اسلام پورہ، دین پورہ، ریاض آباد اور دیگر علاقوں کی سوئی گیس کا کام شروع ہو گا انہوں نے کہا کہ شہر کے سیوریج منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور جنوری 2021ء تک سیوریج منصوبہ مکمل ہو جائیگا جس کے بعد شہر کی تمام سڑکیں از سر نو بنائی جائیں گی اور داخلی راستوں کو 3 کلو میٹر تک ون وے بنایا جائیگا اور اندرون شہر کی تمام گلیوں اور بازاروں کو ٹف ٹائل سے خوبصورت بنانے کا عمل جاری ہے ان منصوبوں پر کام مکمل ہوتے ہی شہر کی مجموعی صورتحال نکھر کر سامنے آئیگی تا ہم منصوبوں پر کام کے دوران عوام کو عارضی بنیادوں پر مشکلات کا سامنا ہے جو انشاء اللہ جلد ختم ہو جائیں گی۔
پیپرورک