فیڈریشن یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا آن لائن کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان

  فیڈریشن یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا آن لائن کلاسز کے بائیکاٹ کا ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے آن لائن کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔تفصیل کے مطابق فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے اعلی ٰتعلیم کے شعبے کو نقصان پہنچانے اور تحقیقی کلچر کی حوصلہ شکنی کے لئے پالیسیاں شروع کرنے پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ان کی ٹیم کی کارگردگی کی شدید مذمت کی ہے۔ فیڈریشن نے ایچ ای سی اور اس کے چیئرمین پر عدم اعتماد کا اعلان کیا ہے۔ یہ(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

فیصلہ کیا گیا کہ اگر 30 جون 2020 تک کے جائز مطالبات پورے نہ ہوئے توآن لائن تدریس کے بائیکاٹ سمیت ایچ ای سی کی تمام پالیسیوں کا بائیکاٹ کیاجائے۔ فیڈریشن کی ایگزیکٹیو باڈی کے آن لائن اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیاہے کہ ایچ ای سی کے چیئرمین کو تبدیل کیا جائے اور ایک قابل شخص کو مقرر کیا جائے جو فیکلٹی کے مسائل حل کرے اور پاکستان کے اعلی تعلیم کے شعبے کو مزید نقصان سے بچائے۔فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر محمد یوسف اور دیگر نے اکیڈمک سٹاف کے بارے میں چیئرمین ایچ ای سی کے رویہ پر مایوسی کا اظہار کیا جو پچھلے دو سالوں میں متعدد بار اکیڈمک کے امور کو حل کرنے اور اپنے وعدوں کو برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔فپواسا نے پنجاب حکومت کی "پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے بارے (ترمیمی) ایکٹ 2020" نافذ کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت اور مخالفت کی۔ یونیورسٹیوں کی خودمختاری کو کم کرنے یا سمجھوتہ کرنے کی ایسی کوئی بھی کوشش کی اساتذہ کی حمایت کے سا تھ بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -