اسلامیہ یونیورسٹی ریسرچ پروگرام میں بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں، اطہرمحبوب

اسلامیہ یونیورسٹی ریسرچ پروگرام میں بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ جامعہ میں تحقیقی سرگرمیوں کا معیار عالمی سطح پر لانے کے لیے نامور بین الاقوامی اِداروں سے روابط کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ بنی نوع انسان کو نئی بیماریوں کا سامنا ہے جن پر تحقیق کے لیے بہتر لیبارٹری آلات کی ضرورت ہے۔اِسی سلسلے میں انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹو بائیولوجی یونیورسٹی آف لیور پول برطانیہ نے شعبہ کیمسٹری اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

میٹریلز کیمسٹری لیبارٹری کو کرسٹالائزیشن کٹس عطیہ کی ہیں۔ یونیورسٹی ریسرچ گروپ ان کٹس کو مختلف پروٹین ساختوں کا 3Dسٹرکچر جاننے کے لیے استعمال کرے گا جو ڈرگ ڈیزائن میں استعمال ہوں گی۔ یہ کِٹس بھی مختلف بیماریوں سے متعلق تحقیق میں معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ کیمسٹری اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ایک جدید ترین لیبارٹری موجود ہے جو بہترین آلات سے لیس ہے۔ اس لیب میں یونیورسٹی اساتذہ اور محققین کی تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وائس چانسلر نے برطانوی یونیورسٹی کی جانب سے تحقیقی مقاصد کے لیے جدید آلات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیااور ان آلات کو پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف چیئر مین کیمسٹری اور ڈاکٹر مقصود احمد انچارج میٹریل کیمسٹری لیبارٹری کے حوالے کیا۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر کرسٹالائزیشن اور سٹرکچرل بائیولوجی میں تحقیق پر ڈاکٹر مقصود احمد کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

اطہر محبوب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -