ڈیرہ،راجن پور، لیہ میں زچہ، بچہ ہسپتال تعمیرکرنیکا حتمی فیصلہ

  ڈیرہ،راجن پور، لیہ میں زچہ، بچہ ہسپتال تعمیرکرنیکا حتمی فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات ان کے گھروں کے نزدیک فراہم کررہی ہے بجٹ میں شعبہ صحت کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں اور جنوبی پنجاب کو بجٹ کا واضح حصہ ملے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان، راجنپور اور لیہ میں دو،دو سو بیڈ کے زچہ بچہ ہسپتال تعمیر ہوں گے (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
منصوبے پر آٹھ ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔مشیر صحت نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کے علاوہ راجنپور اور لیہ اضلاع میں نرسنگ کالجز بھی تعمیر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تعمیراتی کام تیز رفتاری سے مکمل کرایا جائیگا۔بجٹ میں تمام منصوبوں کیلئے ابتدائی فنڈز مختص کر دئیے گئے ہیں۔
حنیف پتافی