خاتو ن سمیت دوقتل، مختلف حادثات واقعات میں 5افراد جاں بحق

  خاتو ن سمیت دوقتل، مختلف حادثات واقعات میں 5افراد جاں بحق

  

ملتان، ساہوکا، ترنڈہ محمد پناہ،دھنوٹ، وہاڑی، میلسی، بھکر (نیوز رپورٹر، بیورو رپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ خصوصی، تحصیل رپورٹر)فتح شاہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔فتح شاہ کے نواحی گاوں چک نمبر 465ای بی میں محمد ذاکر نے گھریلو جھگڑے پر آہنی راڑ مار کر اپنی بیوی صائمہ کو قتل کر دیااطلاع پر فتح شاہ پولیس مصروف تفتیش ہے زرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ قاتل اور مقتولہ کے مابین اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا جس پر ملزم نے اپنی بیوی کو آہنی راڈ سے زخمی کر دیا(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

جو زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔بھابھی اور اسکے والد نے میرے بھائی کو کالا پتھر دیکر مار ڈالا۔سکنہ چکر نور والا کے رہائشی مرید حسین گھوٹیہ نے تھانہ ترنڈہ محمد پناہ پولیس کو درخواست دی جس میں الزام عائد کیا کہ اس کے متوفی بھائی باقر ولد اللہ بخش کو متوفی کی بیوی شفیہ بی بی نے اپنے سوتیلے والد امین کے ساتھ ملکر کالا پتھر دیکر میرے بھائی کو مار ڈالا ہے پولیس تھانہ ترنڈہ محمد پناہ نے مرید حسین کی درخواست پر 176ض ف کے تحت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے متوفی باقر حسین کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر ترنڈہ محمد پناہ منتقل کر دیا ہے جب کہ ایس ایچ او رانا محمد اشرف نے صحافیوں کو بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں زہر یا کالا پتھر سے موت کی تشخیص ہوئی تو ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گاتاہم متوفی کے جسم کے مختلف نمونے فرانزک رپورٹ کے لیے حاصل کرکے لیبارٹری روانہ کردیے گئے اورفرانزک رپورٹ آنے کے بعدہی حتمی نتیجہ پر پہنچاجاسکتاہے۔بستی لائلپور کا مقامی محمد انور بستی لائل پور سے کہروڑ پکا جا رہا تھا کہ بستی رنگ والا کے مقامی محمد رمضان ارائیں کا 12سالہ بیٹا محمد ثاقب روڈ کراس کرتے ہوئے محمد انور کی کار سے ٹکرا گیا۔جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہروڑ پکا پہنچایا گیا مگر محمد ثاقب اللہ تعالیٰ کو پیارا ہو گیا۔نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، ریسکیو 1122 کے مطابق ملتان روڈ اڈآ ٹھینگی نزد 46 والا پل نہر میلسی کنال میں نہاتے ہوئے ایک 35 سالہ نوجوان ڈوب گیا جس کانام دلشاد علی ولد منصب علی سکنہ 46 ڈبلیو بی کا رہائشی تھا لواحقین کے مطابق نوجوان کی ذہنی حالت درست نہیں تھیتھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے 20سالہ نوجوان گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیاہے۔تفصیل کے مطابق فیض کالونی خان گڑھ کا رہائشی رضوان نے گھریلوں حالا ت سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرنے کے لئے گھر کے کمرے کی کنڈی لگاکر پنکھے کے ساتھ جھول گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی، اطلاع پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر واقع کے متعلق انکواری شروع کردی ہے۔تھانہ پاک گیٹ کے علاقے 40سالہ شخص کرنٹ لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔ واپڈا ملازم مراد علی شاہ صرافہ بازار میں بجلی کے پول پر کام کررہاتھا کہ کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا جسے باہمی لوگوں کی مدد سے پول سے نیچے اتارا تو وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس اور ریسکیو1122نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مراد علی شاہ کی نعش تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال منتقل کرنے کے بعد واقع کے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔چاول چھولے کی ریڑھی پر کام کرنے والے 18سالہ لڑکے نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا فوارہ چوک پر چاول چھولے کی رہڑھی پر کام کرنے والے 18سالہ لڑکے محمد عرفان نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے خاندانی ذرائع کے مطابق خودکشی کی وجوہات نہ ہیں متوفی نے انجانے میں زہریلی گولیاں لی ہیں۔

حادثے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -