رحیم یارخان:گھریلو جھگڑے 2افراد کی زہرپی کرخود کشی

  رحیم یارخان:گھریلو جھگڑے 2افراد کی زہرپی کرخود کشی

  

رحیم یار خان(بیورورپورٹ)گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر 2 افراد نے زہریلا سپرے پی کر خود کشی کر لی۔تفصیل کے مطابق خانپور کے رہائشی 24 سالہ فرحان اور فیروزہ کے رہائشی کے رہائشی 80 سالہ غلام فرید نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلا سپرے پی لیا‘حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے جبکہ اقدام خو(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

دکشی کرنے والے 5 افراد ترنڈہ سوائے خان کی 25 سالہ نسرین بی بی‘ اسلامیہ کالونی کی 16 سالہ سمیرا بی بی‘ گلشن اقبال کی 15 سالہ شازیہ بی بی‘ میر پور ماتھیلو کی 17 سالہ شارو بی بی اور خانپور کے 19 سالہ محمد تنویر کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

خود کشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -