قتل کیس:3ملزموں کاتین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ملتان ( خصو صی رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ایک لڑکی کو قتل اور دوسری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ قادرپورراں کے مطابق ملزمان محمد بلال، ثقلین ساغر اور فدا حسین کے خلاف شہری محمد شہباز نے 23 فروری کو ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ وہ اپنے گھر کبیروالا سے اپنے عزیزوں کو ملنے کے لیے ملتان آ رہا تھا۔ اس موقع (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
پر اسکی دو بیٹیاں عروج فاطمہ اور مناہل بھی ہمراہ تھیں۔ اسی دوران جب وہ قادر پور راں پہنچا تو مذکورہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر انہیں روک لیا اور ان سے رقم چھینے کے لیے فائرنگ کردی جس پر بیٹیوں کو گولی لگی اور بیٹی مناہل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئی جبکہ عروج فاطمہ شدید زخمی ہوئی تھی۔ ملزمان نے لوٹ مار اور بیٹی کو قتل کرکے شدید زیادتی کی ہے جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا اور شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا گیا جہاں شناخت ہوئی تھی اب ملزمان سے تفتیش اور برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور ہونا ضروری ہے تاہم عدالت نے پولیس استدعا منظور کرلی ہے۔
منظور