بجٹ کے بعد بے روزگاری، مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، میاں ثاقب خورشید

  بجٹ کے بعد بے روزگاری، مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، میاں ثاقب خورشید

  

کرم پور (نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ ”ن“ کے ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

عوام دشمن بجٹ پیش کرکے عوام کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔اس سے مہنگائی،بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو گا۔دو سال میں حکومت نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔شدید مہنگائی سے عوام تنگ آچکے ہیں۔آئے روز حکومتی نااہلی سے نیا بحران پیدا ہو رہا ہے۔چینی آٹا کے بعد اب پٹرول کا بحران شرو ع ہو گیا۔ پٹرول بحران نے حکومتی بد انتظامی کو پول کھول دیا ہے۔یہ بات انہوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ”ن“ یوتھ ونگ مہر اختر عباس نول کے دفتر میں پارٹی کارکنان سے ملاقات میں کہی۔اس موقع پر سٹی صدر بشیر احمد فیصل،مہر اسماعیل آرائیں،مصطفی جمال،بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کا ایک ہی مقصد اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیاں اور اپنے کرپٹ ٹولہ کو بچانا ہے۔

رجب خورشید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -