مختلف الزامات، جہانگیرترین جلد عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے: نذیر خان بلوچ

  مختلف الزامات، جہانگیرترین جلد عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے: نذیر خان بلوچ

  

لودھراں،گوگڑاں (نمایندہ پاکستان) ایم پی اے خان نذیر احمد خان بلوچ نے کہا کہ سیاسی مخالفین اسی طرح تنقید کرتے رہیں گے(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

قائد جہانگیر خان ترین پہلے بھی بے داغ تھے اب بھی بے قصور ثابت ہونگے ہر مشکل وقت میں جہانگیر خان ترین نے پاکستانی عوام کی سچے دل سے خدمت کی اپنی جیب سے کئی فلاحی منصوبوں پر کام کیا جس سے ہزاروں کی تعداد میں غریب عوام مستفیض ہوئے گزشتہ روز عدالت نے حکم جاری کیا کہ پاکستانی عوام کو 70 روپے کلو چینی فراہم کی جائے جس پر جہانگیر خان ترین نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں عدالت حکم کی پاسداری کرتے ہوئے چینی کے بڑے بڑے سٹال لگوا کر غریب عوام کو 70 روپے چینی فراہم کی جہانگیر خان نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا اور اسی طرح کرتے رہیں گے انشاء اللہ بہت جلد جہانگیر خان ترین عوام کے سامنے بھی سر خرو ہونگے جہانگیر خان ترین کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے ایسے دیکھتے رہے جائیں گے جہانگیر پاکستان کا سچا محسن ہے لودھراں میں چینی کے سٹال لگ چکے ہیں عوام بلا تفریق چینی 70 روپے کے حساب لے سکتے ہیں ۔

نذیرخان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -