دم توڑتی معیشت کے باوجود بہترین بجٹ، جہانزیب خان کھچی، عالمگیر خان
میلسی(تحصیل رپورٹر)موجودہ حکومت نے کورونا وائرس کی صورتحال میں دم توڑتی ہوئی معیشت کے باوجود بہترین (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
بجٹ پیش کیا جس میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا اور کاروباری شعبوں کو ریلیف دیا گیا، حکومت نے مایوس کن بجٹ پیش کر کے عوامی امنگوں کا خون کیا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھا کر انہیں مہنگائی کی بھٹی میں ڈال دیاہے ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے سروے میں کیا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب خان کھچی، محمد عالمگیر خان کھچی نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا تھا وزیر اعظم عمران خان نے غریبوں کیلئے شروع کیئے گئے احساس پروگرام کا بجٹ دگنا کر کے غریب دوست لیڈر ہونے کا ثبوت دیا جبکہ کاروباری شعبوں کو بھی چھوٹ دی گئی، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میاں اللہ دتہ خالد ارائیں، وزیر اعلی پنجاب شکایات سیل ضلع وہاڑی کے وائس چیئرمین میاں محمد عاصم ارائیں، میاں وجاہت احمد ارائیں، چوہدری ریاض احمد گھلوی، محمد عرفان خان کھچی، میاں محمد طاہر نقاش ارائیں، حیدر خان، حافظ ممتاز احمد راں،چوہدری محمد اشفاق، ندیم حیدر خان کھچی، محبوب احمد لکھیسر اور حافظ محمد اصغر نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت نے نیا ٹیکس نہ لگا کر عوام دوستی کا مظاہرہ کیا اور تمام شعبوں کو یکساں اہمیت دی مسلم لیگ (ن) کے سابق چیئرمین بلدیہ توصیف احمد خان یوسفزئی، محمد اجمل خان سگو، محمد افضل خان سگو، میاں نعیم احمد ارائیں، سابق وائس چیئرمین مہر عبد الخالق، مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد سلیم، انجمن زرعی ادویات کے صدر شیخ محمد نعیم پاشا اور چوہدری محمد اکمل ایڈووکیٹ نے کہا کہ بجٹ مایوس کن ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھا کر حکومت نے انہیں مہنگائی کی بھٹی میں ڈال دیا ہے حکومتی گڈ گوررننس کا یہ عالم ہے کہ عوام کو سنگین بحرانوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے آٹا، چینی اور پٹرول کے شدید بحران میں حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی حکمران صرف زبانی دعووں تک محدود ہیں۔
عالمگیرخان