سابق ڈپٹی سیکرٹری معظم کالرو کااغواء، کیس کی سماعت 2جولائی تک ملتوی، ملزمہ خورشید بی بی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی طلب

  سابق ڈپٹی سیکرٹری معظم کالرو کااغواء، کیس کی سماعت 2جولائی تک ملتوی، ملزمہ ...

  

ملتان ( خصو صی رپورٹر  ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک ملتان نے قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سیکرٹری (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

معظم کالرو کے اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں ملوث خاتون ملزمہ خورشید بی بی کی وفات پر اسکا ڈیتھ سرٹیفکیٹ طلب کرلیا ہے۔دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ الپہ کے مطابق ملزمان جاوید اقبال، خورشید بی بی اور اشتیاق کے خلاف ڈاکٹر اختر علی ملک نے 25 جنوری 2014 ء کو اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان پر مدعی نے الزام عائد کیا اسکا بھائی جوکہ قومی اسمبلی پاکستان میں ڈپٹی سیکرٹری کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہا ہے وہ چھٹی لیکر گھر آیا تو ملزمان جو کہ سفید کار میں سوار تھے اور گاڑی سے اترتے ہی بھائی معظم علی کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تفتیش کی لیکن ملزم جاوید اقبال گرفتار نہ ہوا تھا جسے 19 اگست 2019 کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ مقدمہ کی ملزمہ وفات پاچکی ہے جس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ طلب کیا گیا ہے۔

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -