محکمہ ایکسائز‘جام ارشد ای ٹی او ملتان تعینات

  محکمہ ایکسائز‘جام ارشد ای ٹی او ملتان تعینات

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب مسعود الحق نے تقرری کے منتظر جام ارشد کو ای ٹی او ایکسائز(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

ملتان تعینات کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ذرائع کے مطابق ای ٹی او ایکسائز شاہد گیلانی کے مارچ 2019ء کو ملتان سے ڈی جی آفس لاہور ٹرانسفر ہونے کے بعد ای ٹی او موٹر برانچ ٹو شیخ عارف کو ایکسائز کا ایڈیشنل چارج دیا گیا تھا اور نئے ای ٹی او ایکسائز کی عدم تعیناتی کے باعث 15 ماہ تک شعبہ آبکاری کا ایڈیشنل چارج شیخ عارف کے پاس رہا ہے اور اس دوران شعبہ آبکاری شدید زبوں حالی کا شکار رہا ہے شعبہ آبکاری پر مامور عملہ کی عدم توجہی اور سکواڈ کے فعال نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی شراب مافیا نے بے خوف ہوکر خوب چاندی بنائی ہے عوامی حلقوں نے شعبہ آبکاری میں جام ارشد کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع کی ہے کہ وہ ملتان میں جعلسازوں کا قلع قمع کرنے میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروے کار لائیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -