صارفین کو بہتر وولٹیج کی فراہمی لائن لائسز میں کمی کیلئے 104منصوبے مکمل

  صارفین کو بہتر وولٹیج کی فراہمی لائن لائسز میں کمی کیلئے 104منصوبے مکمل

  

ملتان ( نیوز رپورٹر  ) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے،لائن لاسز میں کمی، مستقبل میں بجلی ضروریات پوری کرنے(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی استعدادکار کے اضافے کے لئے ہائی ٹینشن (ایچ ٹی)فیڈرز کے104منصوبے مکمل کئے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل پر2 ارب روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن میپکو رانا محمد ایوب نے بتایاکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرطاہر محمود کی ہدایات پر اوورلوڈفیڈرز کی بائفرکیشن کرکے لوڈ بیلنس کیاگیاہے اور صارفین کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظر نئے فیڈرز بنائے گئے ہیں۔ رواں مالی سال 2019-20?ء کے پہلے 11ماہ (جولائی تامئی) کے دوران میپکو ملتان سرکل کے زیر انتظام 11KVخداداد، ٹیوب ویلI، لوٹھڑ، سورج میانی، سٹی مخدوم رشید، ہائی کورٹ، نواں شہر، بدھلہ سنت، بہاولپورروڈ، محمد پور اور گرے والافیڈرز کی تکمیل پر25 کروڑروپے خرچ کئے گئے۔بہاولپور سرکل میں 11KVسٹی خیرپورٹامیوالی، چنن پیر، کڈ والا، شاہی والا، کوٹلہ موسیٰ خان،سردارپور، رنگ پور، شاہ پور، سٹی 2بستی ملوک اینڈ راوانی، نوری لال، سٹی نورپیر، اسرانی اور انڈسٹریل اسٹیٹ فیڈرز پر 28کروڑ88لاکھ روپے،خانیوال سرکل کے زیر انتظام 11KVبودلہ، نواں شہر، سردارپور، سٹی عبدالحکیم، سٹیII، پیر صادق شاہ، نانک پور، سٹی IIتلمبہ، سٹیII،چک 29/10-Rاورشانتی نگر فیڈرز پر 30 کروڑ46لاکھ روپے، رحیم یار خان سرکل کے 11KVعباسیہ، سرکلر، سکارپ4، ایکسپریس I، سٹی صادق آباد، میرے شاہ، سٹی خانپور، ایکسپریس II، نواں کوٹ،گلشن اور ماڈل ٹاؤن فیڈرز کی تکمیل پر25 کروڑ82لاکھ روپے، ساہیوال سرکل کے 11KVپاورہاؤس، نورپور، مہدی خان، محمد آباد، نیو سٹی، سٹی، الفرید، ادیب شہید، کسووال، انڈسٹریل، ستلج، احمد یار، لال شاہ، بیاس، اولڈ کسووال، نیوکسووال، فردوس، کوٹ محمد، ملتان روڈ، بلھے والا، چک بیدی، پاورہاؤس اینڈ سٹی اور آؤٹ گوئنگ فیڈرز پر32کروڑ72لاکھ روپے، وہاڑی سرکل کے 11KV نورشاہ،رتہ ٹبہ، نادروالی، سٹی4عظیم آباد، دولت آباد، سٹی2،سٹی5، سلطان اور سٹیIIوہاڑی فیڈرزپر14کروڑ18لاکھ روپے، مظفرگڑھ سرکل کے 11KVمظفرگڑھ، شہر سلطان، خان گڑھ، عزیز چوک، دانی، انڈسٹریل مدینہ، بصیرہ، ٹی پی ایل8+9، محمودکوٹ،الفیصل، باندے شاہ اور سٹیIکوٹ ادو فیڈرزکی تکمیل پر18کروڑ روپے، ڈیرہ غازی خان سرکل کے 11KVشکارپور، لالہ زار، سٹی فاضل پور، واراسیرا، طالب والا، فتح پور، سٹیIجامپور، سٹیIIجامپور، طالب والا، پیر سواگ، شاہ پوراورناری فیڈرز پر17کروڑ30لاکھ روپے، بہاولنگر سرکل کے 11KVانڈسٹریل، ملک پورہ، سٹیII، نظام پورہ، سٹیI، میکلوڈگنج، سکارپ ڈوڈی، ایم سی ڈی II، رفیق آباد، کینال7-R، میکلوڈگنج، کچھی والااورضیاء فیڈر زپر13کروڑ90لاکھ روپے لاگت آئی۔

مکمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -