پنجاب حکومت کا”سرپلس بجٹ“تاریخی کارنامہ، سید خاور علی شاہ

  پنجاب حکومت کا”سرپلس بجٹ“تاریخی کارنامہ، سید خاور علی شاہ

  

کبیروالا (نامہ نگار) حکومت،سنگین بحرانوں سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے،پنجاب حکومت کا ”سرپلس بجٹ“ تاریخی کارنامہ ہے،پٹرول کی مصنوعی قلت،آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے ذخیرہ اندوزاورمنافع خور مافیاہیں،جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا جائے گا،ان قائد سید گروپ اور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے سید گروپ کے رہنما راؤ محمد آصف سعیدی پھلانوالے سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے نتیجے (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

میں درپیش مالی مسائل اور مشکلات کے تناظر میں وفاقی اور پنجاب حکومت نے حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے والے بجٹ دیئے ہیں،پنجاب کے بجٹ میں صحت اور تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر ایسے شعبوں کی تعمیروترقی کو بھی ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے،جو شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لداخ میں چین نے بھارتی حملہ پسپا کرکے ثابت کردیا ہے کہ چین ”انڈیا“ کے توسیع پسندانہ اور خطے میں ”تھانیدار“ بننے کے عزائم کسی صورت بھی پورے نہیں ہونے دے گا۔

خاور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -