بیماری پھیلانے کاالزام، ملتان میں آپریشن، متعدد افراد پرمقدمات

  بیماری پھیلانے کاالزام، ملتان میں آپریشن، متعدد افراد پرمقدمات

  

ملتان،ڈیرہ (نیوزرپورٹر، ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ)حکومت پنجاب کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاو کے لئے جاری کردی ایس اوپیز پر عمل درا?مد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ملزم محمد عمران، فیصل، محمد سلیم،محمد امجد، محسن، ارشاد، تصور، شعیب، قاسم، ماجد، احمد، محمد یاسر، شبیر، ذیشان، عبدالرحمن، عبدالحمید، اختر، محمد انصر، جاوید، منیر، ظفر، ناظم، نوید، (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

سعید، ندیم، سلیم، اعجاز، محمد اور محمد اعجاز کو قابو کیا جو دفعہ144اور انفیکشن پھیلانے کا باعث بنے ہوئے تھے جہنوں نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درا?مد نہ کرتے ہوئے اپنی دوکانیں کھول کرکے عوام کا رش کئے ہوئے تھے اور نہ ہی کوئی دوکانون پر سماجی فاصلہ رکھا ہوا تھا،پولیس نے ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔: ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے طے کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈیرہ غازی خان میں مزید 12 دکانیں سیل کردی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے اپنی نگرانی میں دکانیں سربمہر کرائیں علاوہ ازیں انہوں نے ماسک نہ پہنے پر 9 دکانداروں کو بھاری جرمانے بھی کئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام اور تاجر تنظیموں کا تعاون ضروری ہے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچانے کیلئے کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سوفیصد عملدرآمد کیا جائے۔حکومت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے طور پر کارروائی کی۔اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ سے زائد قمیت وصول کرنے پر گرانفروشوں کو سولہ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا.

مقدمات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -