قادر پوراں، پنجائیت میں گر ما گرمی، فائرنگ سے ایک جاں بحق، دو افرا گرفتار

  قادر پوراں، پنجائیت میں گر ما گرمی، فائرنگ سے ایک جاں بحق، دو افرا گرفتار

  

ملتان (نیوز رپورٹر)تھانہ قادر پوراں کے علاقہ میں دوران پنچایت فائرنگ سے ایک شخص جان بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جسے نشتر منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم موقع سے فرار ہوگیا جسکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔تفصیل کے مطابق تھانہ قادر پوراں کے علاقہ کھیڑا آباد میں اسماعیل نے رمضان المبارک میں گھر کا سامان لوڈ کرنے لئے(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

کاشف سے چند روز کے لئے بیل مانگا جو کاشف نے اسے دے دیا۔کئی روز گزر جانے کے باوجود اسما عیل نے کاشف کا بیل واپس نہ کیا جس پر کاشف اپنے ایک ساتھی اللہ دتہ کے ہمراہ اسکے گھر بھی جاتا رہا۔ایک روز اسماعیل نے کاشف کو اسکا بیل چوری ہوجانے کا کہہ کر گھرسے واپس بھیج دیا۔بعد ازاں معاملہ پنچایت تک جا پہنچا گزشتہ روز کاشف کے بیل کے سلسلے میں معززین علاقہ نے پنچایت رکھی ہوئی تھی جس میں کاشف اپنے ساتھی اللہ دتہ جبکہ اسماعیل اپنے بیٹوں اختر اور سرور کے ہمراہ پنچایت میں موجود تھے۔پنچایت میں کاشف کی جانب سے اسکا بیل لوٹانے یا اسکے بدلے پیسے دینے کی بات کی تو اسماعیل کے بیٹا اختر جو مسلح تھا نے مشتعل ہو کر کاشف اور اللہ دتہ پر فائرنگ کردی۔کاشف موقع جان بحق ہوگیا جبکہ اللہ دتہ فائرنگ سے شدید زخمی ہوا جسے نشتر ملتان شفٹ کیا گیا ہے۔پنچایت میں فائرنگ ہونے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی جس نے اسماعیل اور اسکے بیٹے سرور کو گرفتار کرلیا تاہم اختر اسلحہ سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق اختر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔دوسری جانب پولیس نے کاشف کی لاش کو بھی پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر منتقل کر دیا اور قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -