چھوٹو گینگ کیخلاف مقدمات گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے آج اہم سماعت

      چھوٹو گینگ کیخلاف مقدمات گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے آج اہم ...

  

ملتان ( خصو صی رپورٹر  ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر دو نے چھوٹو گینگ کے خلاف دو کیسز کی سماعت گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے آج 18 جون مقرر کی ہے۔ چھوٹو گینگ کے کیسز میں 40 گواہوں کے (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

بیانات قلمبند ہوچکے ہیں جبکہ 6 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ کرنا باقی ہیں۔چھوٹو گینگ کے خلاف عدالتی ٹرائل سینٹرل جیل میں ہو رہا ہے۔ چھوٹو گینگ کے خلاف تھانہ ہڑند راجن پور اور تھانہ بیٹ میر ہزار میں قتل، اقدام قتل، اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج یے۔ مقدمات میں ملزمان غلام رسول عرف چھوٹو، خالد عرف خالدی، پیارا، اسحاق سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -