بستی ملوک:آئل ٹینکر کی ٹول پلازہ بکس کو ٹکر، آپریٹر، سکیورٹی گارڈ زخمی

بستی ملوک:آئل ٹینکر کی ٹول پلازہ بکس کو ٹکر، آپریٹر، سکیورٹی گارڈ زخمی

  

ملتان ( نیوز رپورٹر  ) تھانہ بستی ملوک کے علاقے تیزرفتار آئل ٹینکر ٹول پلازہ میں گھس گیا،دو افراد معمولی زخمی ہوگئے،ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

ٹول پلازہ بستی ملوک آئل ٹینکر ٹول پلازہ کے بکس میں گھس گیا جس کے نتیجے میں ٹول پلازہ بکس میں موجود آپریٹر جاوید اختر اور سیکیورٹی گارڈ محمد فاروق بال بال بچ گئے جو معمولی زخمی ہوگئے،آئل ٹینکر موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس اور ریسکیو1122نے جائے وقوعہ پر پہنچ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد فری کردیا گیا،پولیس نے آئل ٹینکر اپنی تحویل میں لیکر تھانہ روانہ کرنے کے بعد نامعلوم ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -