بجلی، گیس بند، تاجربرادری مشتعل، دفاتر کے گھیراؤ کی دھمکی

        بجلی، گیس بند، تاجربرادری مشتعل، دفاتر کے گھیراؤ کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی شیخ جاویداختر،سید جعفر علی شاہ،خا لد محمود قریشی،حاجی ندیم قریشی، ذیشان صدیقی،نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث تاجرو دیہاڑی دارطبقہ پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہے دوسری طرف میپکو 24گھنٹوں میں 18,18گھنٹے تک طویل لوڈشیڈنگ کرکے تجارتی و کاروباری و دیہاڑی دار طبقہ کو مزید معاشی طور پر(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
بدحالی کا سبب بن رہا ہے جبکہ شدید گرمی کے باعث خریداربازاروں، مارکیٹوں کا رخ نہیں کر رہے ہیں دوسری طرف رہی سہی کسر سوئی گیس کی بھی طویل لوڈ شیڈنگ نے جینا محال کردیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بازاروں، مارکیٹوں میں کاروبار زندگی تباہ ہو چکے ہیں بلکہ گھریلو زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے 49گریڈ تک کے شدید درجہ حرارت میں بجلی و گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث تاجر برادری کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے اگر تاجر برادری سڑکوں پر نکل آئی تو میپکو ہیڈ آفس سمیت سب ڈویڑنل دفاتر کے علاوہ سوئی گیس کے دفاتر کا بھی گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ ایک طرف بجلی و گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف میپکوو سوئی گیس انتظامیہ تاجروں اور عام غریب شہریوں پر بجلی و گیس کے ہزاروں روپے کے بلز ڈال رہی ہے جس کی وجہ سے بالخصوص غریب شہری اپنے گھروں کی قیمتی اشیاء بیچ کر بجلی و گیس کے بلز بھرنے پر مجبور ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میپکو، سوئی گیس انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے بصورت دیگر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی اور میپکو و سوئی گیس دفاتر کا گھیراؤ کرے گی انہوں نے کہا کہ صبح ساڑھے سات بجے سے لیکر دوپہر تین بجے تک بعدازاں شام ساڑھے چھ بجے سے رات گئے بجلی و گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کا حکومت، عدلیہ سنجیدگی سے نوٹس لے۔