ڈیرہ: شی میل ایسوسی ایشن کے احتجاج پرڈی پی اوکانوٹس، مکان خواجہ سراؤں کے حوالے

  ڈیرہ: شی میل ایسوسی ایشن کے احتجاج پرڈی پی اوکانوٹس، مکان خواجہ سراؤں کے ...

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل عمران رشید نے پولیس اہلکار کی (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

طرف سے خواجہ سراؤں کے مکان پر قبضہ کا مسئلہ فوری طور پر حل کر ادیا گیا مکان کا قبضہ واپس کردیاگیا خواجہ سرا ذوالفقار عرف لاڈو اور پنکش خان کے حوالے کر دیا گیا مسئلہ حل کر انے پر صدر شی میل ایسوسی ایشن پنکش خان اور چوہدرانی چندا کی طرف سے ڈسٹرکٹ پولیس کو خراج تحسین پیش کیامیڈیا اور علاقہ معززین کا بھی شکریہ ادا کیا پانچ روز قبل شہر کے علاقہ بلاک ڈی میں خواجہ سرا حاجی شبانہ کے انتقال پر اس کے بھانجے پولیس ملازم نے خواجہ سراؤں کو زبردستی باہر نکال کر خو دقبضہ کر لیا تھا جس پر خواجہ سرا ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کی صدر شاہانہ شانی ڈیرہ غازی خان کی صدر پنکش خان اور پاکستان کی رہنماء چوہدرانی چندا نے مقامی خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا اور ڈی پی او کو اصل صورتحال سے آگاہ کیا جس پر ڈی پی او اختر فاروق نے ڈی ایس پی سٹی سرکل عمران رشید کو فوری طور پر میرٹ پر مسئلہ حل کرا نے کا حکم دیا جنہوں نے علاقہ معززین طارق جسکانی،محمد علی صدیقی،اللہ ڈتہ اور دیگر محلہ داروں کے بیانات اور ریکارڈ کے مطابق خواجہ سراؤ ں ذوالفقار عرف لاڈو اور ضلعی صدر پنکش خان کو مکان کا قبضہ واپس کرادیا جس پر چوہدرانی چندا اور ضلعی صدر شی میل ایسوسی ایشن پنکش خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فارو ق ڈی ایس پی سٹی سرکل عمران رشید،علاقہ معززین اور میڈیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے حق سچ کا ساتھ دیا اس موقع پر خواجہ سرا حاجی شبانہ کے بھانجے نے بھی مسئلہ کو اللہ کی رضا کی خاطر ختم کر نے کا اعلان کیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

حوالے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -